تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا

وفاقی حکومت نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمد ڈوگر کو عہدے سے معطل کر دیا۔

سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 21 کے پولیس افسر غلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد ڈوگر پر گورنر ہاؤس پنجاب کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے کا الزام ہے۔

غلام محمد ڈوگر پر پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا بھی الزام ہے۔

جواب دیں

Back to top button