
پاکستان کے سابق نگراں وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
میر بلخ شیر مزاری کی عمر 95 برس تھی، وہ تین ہفتوں سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم گزشتہ روز وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میربلخ شیر مزاری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔







