تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

دورۂ چین ناکام ہی ہونا تھا : فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دورۂ چین تو ناکام ہی ہونا تھا، یہ سب سیر کے لیے گئے تھے، چین سے واپس آئے ہیں تو ان کے منہ لٹکے ہوئے ہیں۔

گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ خضری میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی حکومت ایسے وزیرِ اعظم سے کیوں بات کرے گی جس کی مدت کا پتہ نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر اس وقت تک 23 مقدمات بنائے گئے ہیں، یہ ایک ریکارڈ ہے، جو لوگ پاکستان کے خلاف ہیں وہی عمران خان کے خلاف ہیں ۔ رانا ثناء اللّٰہ کے مچھ جیل میں رکھنے کے بیان پر حیران ہوں، رانا ثناء اللّٰہ وزیرِ داخلہ نہیں گھنٹہ گھر کے بدمعاش لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو عہدہ دینے کے لیے کرسیاں نیچے آ جاتی ہیں، یہ خود اوپر نہیں گئے، اس حکومت کی میعاد دس پندرہ دن سے زیادہ نہیں ہے۔ حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مضحکہ خیز شرائط نامہ پیش کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے شرط لگائی ہے کہ سٹیج پر 12 لوگ ہوں گے، وہ بھی انتظامیہ طے کرے گی، یہ ن لیگ کا اجتماع نہیں کہ 4 لوگ ہوں، یہاں لاکھوں لوگ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button