
تحریکِ انصاف کے رہنما ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مذاکرات کا کوئی آپشن نہیں بچا ، عوام کا فیصلہ فوری انتخابات ہے۔
سابق گورنر سندھ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ مذاکرات کی افواہیں اڑانے والے ناکام ہوں گے، کابینہ کی طرح کمیٹی میں بھرمار کر کے گمراہ کیا جا رہا ہے۔
عمران اسماعیل نے لکھا ہے کہ کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان پر جھوٹے مقدمے بنائے جارہے ہیں، ہمارا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا حقیقی آزادی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ دوسرے روز شاہدرہ سے نکل کر لاہور کے نواحی علاقے رچنا ٹاؤن پہنچ گیا، جو آج مریدکے سے شروع ہو گا۔







