
ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کراچی میں طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عمران خان کو 31 اکتوبر پیر کو کراچی آفس میں طلب کیا ہے۔ عمران خان پر طارق شفیع کے اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 62 لاکھ روپے لینےکا الزام ہے۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 31 اکتوبر دن دو بجے ایف آئی اے کراچی آفس پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ رواں ماہ 5 اکتوبر کو ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل کراچی نے پی ٹی آئی کو بیرون ملک سے غیر قانونی طور پر کراچی کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے رقوم منتقل کیے جانےکے شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔







