
تحریک انصاف کا لانگ مارچ دوسرے روز شاہدرہ سے رچنا ٹاؤن پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
پی ٹی آئی کا مارچ دوسرے روز لاہور کےعلاقے شاہدرہ سے شروع ہوا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مارچ کے آغاز پراپنے خطاب میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میں صرف آپ کو بتانے کیلئے نکلا ہوں کہ آزادی کیا ہوتی ہے،غلام صرف اچھا غلام بنتا ہے ، کبھی اونچا نہیں ہوتا،پہلے انھیں چور کہتے ہیں پھر انہیں ہم پر مسلط کر دیا جاتا ہے ،ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہپیں کہ آپ کا فیصلہ قبول کر لیں۔
شاہدرہ سے روانہ ہوکر لانگ مارچ فیروزوالا پہنچا جہاں استقبالیہ کیمپ میں موجود کارکنوں کی جانب سےعمران خان کے کنٹینرپر گل پاشی بھی کی گئی اور وہاں بھی پی ٹی آئی چیئرمین نے خطاب کیا۔
لانگ مارچ کے تیسرے روز کا آغاز مریدکے سے ہوگا جہاں سے شرکا گوجرانوالہ کیلئے روانہ ہوں گے۔







