
لانگ مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی کنٹینر پر بحث کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
"Failure has no friends" pic.twitter.com/BOwqFqTzLq
— PML(N) (@pmln_org) October 28, 2022
وائرل ویڈیو میں اسد عمر اور حماد اظہر کو بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان مارچ میں شرکا کی تعداد پر بحث ہوئی۔
مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا پیچ پر بھی اسد عمر اور حماد اظہر کے درمیان بحث کی ویڈیو شیئر کی گئی اور ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ ناکام ہونے والوں کا کوئی دوست نہیں ہوتا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کسی نے تبصرہ کیا اسد عمر مقامی رہنماؤں پر ناراض ہیں کہ شرکا کی تعداد کم کیوں ہے لیکن ویڈیو کلپ میں کسی قسم کی آواز سنائی نہیں دے رہی۔
اسد عمر کا کہنا تھا معاملہ مارچ میں شامل جنریٹر کی خرابی کے باعث پیش آیا، دوسرا جنریٹر مارچ میں شریک گاڑیوں میں پھنسا ہوا تھا، جنریٹر کو کنٹینر تک پہنچانے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا ہم لاہوریوں کا جوش اور جذبہ دیکھ کر بہت خوش تھے۔







