تازہ ترینخبریںپاکستان

لانگ مارچ اور امن وامان کی صورتحال پر وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے لانگ مارچ اور امن وامان پر اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اور وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سمیت وزارت داخلہ کے حکام صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں وزارت داخلہ بریفنگ دے گی کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے گا۔

لانگ مارچ پر وزیرداخلہ کا بیان

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج تحریک انصاف کا حق ہے، لیکن کسی کو ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیں گے، انتشارپھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے سامان کوٹھوک بجاکر چیک کر لیا ہے، ریاست کی علامت عمارتوں کی حفاظت کیلئے فوج سے بھی مدد لیں گے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جب بھی لانگ مارچ شروع کرنا ہوتا ہے تو انھیں لاش چاہیے ہوتی ہے، یہ ارشد شریف کی میت پر اپنے فسادی مارچ کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button