
ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی نے کل قرار داد میں چیف الیکشن کمشنر کی بر طرفی اوروفاقی حکومت سے توشہ خانہ کا 30 سالہ ریکارڈ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہاکہ توشہ خانہ سے تحائف لینے والے ہر شخص کا نام عوام کو بتایا جائے-نواز شریف 1997 میں ترکمانستان حکومت کا قالین 50 روپے میں گھر لے گئے-لاکھوں کی سعودی رائفل 14 ہزار، قطر کا بریف کیس مفرور شریف 875 میں لے گئے-قانون کے مطابق گاڑیاں توشہ خانہ سے گھر لے کر نہیں جاسکتے۔
مسرت جمشیدنے کہاکہ 45لاکھ کی مرسڈیز 6 لاکھ میں میاں صاحب گھر لے گئے- ابو ظہبی سے 3 قیمتی گھڑیاں مریم اور انکے خاندان کے دیگر افراد لے اڑے۔ 10 لاکھ کی گھڑی مریم نے 45ہزار ادا کرکے حاصل کی- نوازشریف کے دادا عبداللہ ہاراں والا امرتسر میں ریہڑی لگاتے تھے اور مریم نواز اپنے خاندان کی امارت کے جھوٹے قصے سناتی ہیں –
یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ نے 30لاکھ کا جیولری سیٹ 3 لاکھ دے کر لیا-زرداری صاحب 12 کروڑ کی گاڑی 1کروڑ 60 لاکھ میں گھر لے گئے-امورٹڈ حکومت اور چیف الیکشن کمشنر قوم کو گمراہ کرنا بند کرے-
تحریک انصاف نے توشہ خانہ تحائف کی قیمت 20 سے بڑھا کر50فیصد مقرر کی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق قیمت ادا کرنے پر تحفہ ملکیت بن جاتا ہے-عمران خان ملک کی حقیقت ہیں، یہ سب مل کر ان کو سیاسی میدان میں نہیں ہرا سکتے-17 جولائی اور 16اکتوبر کے انتخابات میں قوم نے عمران خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا۔ عمران خان ایماندار، صادق اور امین ہیں اور یہ سرٹیفائڈ چور ہیں –
سینیٹر اعجاز چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اڑتالیس گھنٹے ہوگئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیا-
نااہلی کے فیصلے پر ایک ممبرنے دستخط بھی نہیں کئے- جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں تحریک انصاف نے ریفرنس دائر کردیاہے – بلوچستان کے ممبر الیکشن کمیشن اس سیٹ کیلئے کوالیفائی نہیں کرتے اور سندھ کے ممبر کے خلاف بھی تحریک انصاف نے ریفرنس دائر کررکھاہے –
اس صورتحال میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے – تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو پارٹی فنڈ اکٹھا کرتی ہے اور اس کا مکمل ریکارڈ رکھتی ہے اس کے اکاؤنٹ ایڈیٹڈ ہیں – الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف محاذ کھو ل رکھاہے –
پنجاب کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن ن لیگ کو فائدہ پہنچانے کیلئے تاخیر سے جاری کیاگیا- سندھ میں تیسری مرتبہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جارہے ہیں جبکہ پنجاب سے پوچھا جارہاہے کہ انتخابات کیو ں نہیں کروارہے – یہ ن لیگ کے نوکر اور پی ڈی ایم کے مفادات کے کئے کام کررہے ہیں -ہارس ٹریڈنگ کی کھلی اجازت دے کر الیکشن کمیشن رجیم چینج کا حصہ بنا –
سندھ ہاؤس میں جب منڈی لگی تو الیکشن کمیشن اور نظام عدل کو نہیں پتہ چلا- قاسم سوری کو تحریک انصاف کے اراکین نے استعفی دیا اور استعفوں کی تصدیق کی لیکن الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا –







