تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم اور سیکرٹری پیٹرولیم کا سوئی ناردرن ہیڈ آفس کا دورہ

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک اور سیکرٹری پیٹرولیم کیپٹن (ر) محمد محمود کا سوئی ناردرن ہیڈ آفس کا دورہ

(لاہور) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک اور سیکرٹری پیٹرولیم کیپٹن (ر) محمد محمود نے ہفتے کے روز لاہور میں سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ایم ڈی سوئی ناردرن علی جے ہمدانی اور کمپنی کی سینئیر مینجمنٹ نے مہمانان کا استقبال کیا۔

دورے میں وزیر مملکت اور سیکرٹری پیٹرولیم کی صارفین کو گیس سپلائی یقینی بنانے کے مختلف طریقے وضع کرنے کے حوالے سے کمپنی کی سینئیر مینجمنٹ سے مسلسل کئی میٹنگز ہوئیں۔

سوئی ناردرن کی مینجمنٹ نے کمپنی آپریشنز سے متعلق اہم امور پر بریفننگ بھی دی۔

وزیر مملکت اور سیکرٹری پیٹرولیم نے کمپنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے موسم سرما کے دوران صارفین کو گیس فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اجلاس کے دوران میژرمنٹ کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی امور زیر بحث آئے۔

جواب دیں

Back to top button