تازہ ترینخبریںدنیا

عمران خان کی نااہلی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اعتراض

عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست  پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا گیا۔

عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار نے اعتراضات عائد کیے۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں کوئی جلدی نہیں جو آج ہی سننا ضروری ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button