تازہ ترینخبریںپاکستان

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں پیش آیا۔

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

جواب دیں

Back to top button