
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبے میں روٹی کی بڑھتی قیمت کا ذمہ دار وزیراعظم کو قرار دے دیا ہے ۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ گندم کی قلت کی وجہ سے روٹی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، وفاق پنجاب کو 10 لاکھ ٹن گندم دے ، گندم مرحلہ وار فراہم کی جائے۔
اس کے علاوہ ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے ٹوئٹر بیان میں وزيراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لفظوں کا ہیر پھیر بند کریں ،حکومت پنجاب نے پرائيویٹ سیکٹر سے گندم نہيں منگوانی بلکہ ہم کہہ رہےہيں کہ آپ دو وفاقی اداروں ، پاسکو یا ٹی سی پی کے ذریعے پنجاب کو ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کریں ۔ اس گندم کے پیسے بھی حکومت پنجاب نے دینے ہیں ، براہ مہربانی ڈرامے بند کریں۔
واضح رہے کہ لاہور میں روٹی اور نان من مانی قیمتوں پر فروخت ہورہی ہے، سادہ روٹی 14 روپے کے بجائے 15 روپے جبکہ نان 22 روپے کے بجائے 25 روپے میں فروخت کیےجارہے ہیں۔







