
پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کل دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 19 ستمبر کو محفوظ کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی تھی۔







