
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت آج ہوگی۔
گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر سماعت آج ہوگی۔
حکومت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ دن ایک بجے کرے گا۔
عمران خان کے خلاف حکومتی درخواست
واضح رہے کہ رواں ماہ 13 اکتوبر کو عمران خان کے احتجاج اور لانگ مارچ روکنے کیلئے وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور احتجاج کے اعلانات کررہے ہیں، اور وہ سپریم کورٹ کے 25 مئی کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو پرامن احتجاج کی اجازت دے تھی، اور عمران خان ایک مرتبہ پھر اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کر رہے ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ عمران خان کے احتجاج اور دھرنے کے حوالے اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
عمران خان کےلانگ مارچ اعلان پر وفاقی حکومت نےتوہین عدالت کی درخواست دائرکررکھی ہے







