تازہ ترینخبریںدنیا

امریکا کا یوٹرن، پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار

امریکا کا یوٹرن، پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں پورا اعتماد ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار مکمل محفوظ ہیں اور پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایک صحافی نے امریکی صدر کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا امریکا کو پاکستان کی اپنے جوہری اثاثوں کی حفاظت کی صلاحیت اور عزم پر اعتماد ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ساتھ دیرینہ تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکا نے محفوظ اور خوشحال پاکستان کو ہمیشہ اپنے مفاد میں دیکھا ہے، ہماری مضبوط شراکت داری ہے اور پوری لگن سے اس پر کام جاری رکھیں گے۔

امریکی سفیر کی طلبی سے متعلق سوال پرانہوں نے کچھ بھی کہنے سے گریز کیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے تیرہ اکتوبر کو ایک تقریب میں پاکستان پر الزام لگایا تھا کہ دنیا کی خطرناک ترین قوموں میں سے ایک پاکستان ہے، جس کا جوہری پروگرام بے قاعدہ ہے۔

امریکی صدر کےغیر ذمہ دارانہ بیان پرپاکستان نے شدید ردعمل دیا تھا اور امریکی سفیرکو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button