
وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگرکے مستعفی ہونے کے بعد وزیرداخلہ کے لیے تحریک انصاف سے 3 رہنماؤں کے نام سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق ہاشم ڈوگر کے وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی کی لیڈر شپ نے وزیرداخلہ پنجاب کے لیے عمر سرفرازچیمہ،میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت کے ناموں پرغور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت اس حوالے عمر سرفراز چیمہ کو ذمہ داری دینا چاہتی ہے ، عمرسرفراز چیمہ کے گورنرکی حیثیت سے کردار پر پارٹی قیادت خوش ہے۔ حتمی فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وزارت سے استعفیٰ دیا ۔
ہاشم ڈوگر نے ہاتھ سے لکھا ہوا اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پیش کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ بطور وزیر داخلہ پنجاب کام جاری نہیں رکھنا چاہتا، چند ناگزیر اور ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہورہا ہوں۔میں پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔







