
سیالکوٹ کے علاقے ظفروال میں نامعلوم افراد کیجانب سے قبر سے بزرگ خاتون کی لاش نکال کربے حرمتی کی گئی۔
پولیس کے مطابق لاش کی بے حرمتی کا واقعہ گاؤں چک میر ادا میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے قبر سے خاتون کی لاش نکال کر بے حرمتی کی۔
پولیس نے بتایا کہ 60 سالہ خاتون کی تدفین جمعے کے روز کی گئی تھی ، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کیسے پیش آیا، اس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔







