
حیدرآباد میں ٹنڈو محمد خان روڈ پر تیز رفتار پولیس موبائل رکشے کو ٹکر مارتے ہوئے ٹھیلے پر چڑھ گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس موبائل کی ٹکر سے برگر فروش جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل میں ڈرائیور اور ایک خاتون تھی، دونوں نشے میں تھے۔موبائل سےشراب کی بوتلیں بھی ملی ہیں ،ڈرائیور اور خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان کےمطابق موبائل حیدرآباد پولیس کی نہیں ہے۔ایس ایس پی امجد شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ورثا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جاری ہیں۔







