تازہ ترینجرم کہانیخبریں

پولیس کا چھاپہ،مغوی بازیاب کرا لیا

کراچی میں پولیس نے شاہراہ فیصل پر بلوچ کالونی کے قریب عمارت میں  شپنگ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب کرا لیا۔

ذرائع کے مطابق نجی کمپنی نے مبینہ چوری کے الزام میں نوجوان کو 3اکتوبر سے زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا تاہم پولیس نے چھاپہ مارکر مغوی کو بازیاب کرالیا۔

 پولیس نے دعویٰ کیاکہ کمپنی کی جانب سے  نوجوان پر تشددکی ویڈیو والدین کوبھیج کر رقم منگوائی جارہی تھی ، تشدد میں ملوث کمپنی کے گارڈ  کو گرفتار کرلیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button