تازہ ترینخبریںپاکستان

یو این جنرل اسمبلی نے پاکستان سے متعلق اہم قرارداد منظور کر لی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاری سے متعلق قرارداد منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق یو این جنرل اسمبلی نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر متفقہ قرارداد منظور کر لی، قرارداد میں پاکستان میں سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر گہرے رنج اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے

قرارداد میں جنرل اسمبلی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی تعاون اور امداد کی اپیل میں اضافہ کر دیا۔

جنرل اسمبلی نے آئندہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے پر توجہ دینے اور اقدامات پر زور دیا، جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا پاکستان کو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تباہی کا سامنا ہے

جواب دیں

Back to top button