تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کے ساتھ جو ہوگا وہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا ، رانا ثناء اللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ لوگ دعا کریں کہ عمران خان بھی مجمع کے ساتھ نکلیں، خود گھر نہ بیٹھے رہیں، عمران خان کے ساتھ جو ہوگا، وہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان خود آئیں، انہیں معلوم بھی نہیں ہوگا کہ اس کے ساتھ کیا کریں گے، حکومت بالکل تیار بیٹھی ہے، یہ چڑھائی کرنے آئیں ہم ان کی چڑھائی کو ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کی حفاظت کریں گے، رینجرز، ایف سی اور پولیس کا فرض ہے کہ وہ ریڈ زون کا دفاع کریں، اگر کوئی ادارہ اپنے فرض میں کوتاہی کرے گا تو اس سے پوری قوم متاثر ہوگی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار چاہتے ہیں، پوری قوم کو عمران خان کو روکنا چاہیے اور ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔

 

جواب دیں

Back to top button