تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب حکومت ہٹانے کی باتیں بڑھکیں ہیں، پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہٹانے کی باتیں (ن) لیگ کی بڑھکیں ہیں، ان سے کچھ نہیں ہونا ہے۔انہوں نے بیس سال (ن) لیگ کے ساتھ سیاست کی ہے، (ن) لیگ والوں کو صرف ایک ہی کام آتا ہے کہ جھوٹے کیس کیسے بنانے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کام پکڑا ہے کہ رانا ثناء کو عمر قید ہونی ہے ۔

اس سوال پر کہ آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے، کیا آپ نے ان سے بات کی؟ پرویز الٰہی بولے آصف زرداری کے پاس اپنے ڈاکٹرز اور ہسپتال ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا افتتاح بھی کر دیا ۔

جواب دیں

Back to top button