
پاک امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع امریکی سفارت خانے میں تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے آغاز میں پاکستان کے سیلاب زدگان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
پاک امریکا تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان ملاقات ہوئی .
ملاقات میں امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات کی عکاسی 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد کی معاونت سے ہوتی ہے۔
اس موقع پر اردو میں بات کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ایک اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے۔







