
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کو اپنی پسندیدہ ترین شخصیت قرار دے دیا۔
Biggest fan moment of #UNGA . Was meeting @jacindaardern superwoman PM of New Zealand. After my mother the second head of government to give birth in office. She told me her daughter was born on the 21st of June, same as shaheed Benazir Bhutto! pic.twitter.com/jAazcSVrVY
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 29, 2022
وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے جسنڈا آرڈرن سے ملاقات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپنی پسندیدہ ترین شخصیت سے ملنے کا لمحہ قرار دیا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی سُپر وومن وزیراعظم جسنڈا آرڈن میری والدہ کے بعد وزارتِ عظمیٰ کے دوران ماں بننے والی دوسری سربراہِ حکومت ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’اُنہوں نے مجھے بتایا کہ اُن کی بیٹی کی تاریخ پیدائش 21 جون ہے، وہی جو شہید بےنظیر بھٹو کی تھی۔







