
مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے سوال کیا ہے کہ کیا سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج کو چیف جسٹس بنانے کا تجربہ درست ثابت ہوا؟
انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ سینیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف بنائیں تو اس کے اثرات ملک اور فوج کے نظام پر منفی ہوں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع پر تنقید ہوئی ہے مگر کسی آرمی چیف کی تعیناتی پر نہیں ہوئی ۔







