تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

لاہور آرٹس کونسل کا عظیم پاکستانی فنکاروں کو خراج تحسین

الحمراء موسیقی کی عظیم آوازوں نورجہان،اقبال بانو،نیئرہ نور اور فریدہ خانم کو خراج عقیدت پیش کرئے گا۔ملک کی نامور گلوکارہ ترنم ناز اور سارہ رضا خان ٗ اپنے لیجنڈ کے گائے ہوئے گیت پیش کریں گی۔
لاہور آرٹس کونسل وہ ادارہ ہے جو موسیقی کے ہیروزکی خدمات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے ۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل محمد رفیع اللہ نے کہا ہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں،اقبال بانو،نیئرہ نور اور فریدہ خانم نے اپنے فن سے ملک وقوم کا نام روشن کیا۔ ایسے پروگرام ٗنوجوان آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں۔ ادارہ اپنے لیجنڈ کے فن کو آگے بڑھاتا رہے گا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ذوالفقار علی ذلفی کا بتانا تھا کہ پروگرام کا مقصد نئی نسل کو اپنے لیجنڈ کی خدمات سے روشناس کروانا ہے۔
پروگرام 22ستمبر 2022کو شام 7بجے الحمراء ہال نمبر 2میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button