تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

کترینہ کیف کے ’حاملہ‘ ہونے کی افواہیں ایک بار پھر زیر گردش

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جس کے بعد ان کے ’حاملہ‘ ہونے کی افواہیں بھارتی میڈیا پر دوبارہ گردش کرنے لگیں۔

کترینہ کیف کی اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر واپس آتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ نارنجی رنگ کی پینٹ اور ڈھیلے ڈھالے سفید رنگ کے ٹاپ پہنے نظر آرہی ہیں۔

کترینہ کیف کو اتنے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنے دیکھ کر بھارتی میڈیا پر ان کے حاملہ ہونے کے بارے میں ایک بار پھر سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ آج کل کترینہ کیف خود کو میڈیا کی چکاچوند سے دور رکھنے کی کوشش کررہی ہیں اور صرف تب ہی باہر نظر آتی ہیں جب بہت ضروری ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button