تازہ ترینخبریںپاکستان

پٹرول کی قیمت بڑھانے پر نوازشریف کی ناراضی نورا کشتی قرار

تحریک انصاف نے پیٹرول مہنگا کرنے پر نواز شریف کی ناراضی کو نورا کشتی قرار دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری اور مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے الگ الگ بیان میں پیٹرول مہنگا کرنے کے حکومتی اقدام پر تنقید کی۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ مریم نواز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی پالیسی منافقانہ ہے، ایک بڑھکیں مارتا ہے، دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے، مریم نواز ملک اور قوم کے ساتھ مخلص ہیں تو لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں۔

مشیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز شریف ڈرپوک ہیں، مشکل وقت میں کارکنوں کو چھوڑ کر ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ پیٹرول مہنگا کرنے پر نواز شریف کی چھوٹے بھائی کی حکومت سے ناراضی نورا کشتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button