تازہ ترینخبریںپاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان صحت عامہ بالخصوص پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں پاک فوج کی مدد کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس اور ان کی فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے پولیو فری پاکستان کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے بل گیٹس کی کمیونٹی رہنماؤں کے ذریعے انسداد پولیو مہم کی کوریج میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button