تازہ ترینخبریںپاکستان سے

سیاستدان پروپیگنڈا مہم ناکام بنائیں اور فوج کو مکمل سپورٹ کریں، چوہدری شجاعت

 مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سیاستدان سیاسی معاملات، مصلحتیں پس پشت رکھ کر پروپیگنڈا مہم ناکام بنائیں، فوج کو مکمل سپورٹ کریں۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ ہر چیز برداشت کی جاسکتی ہے، فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابلِ برداشت ہے۔ پاک فوج نے ہر آفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، امن و امان کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردار ادا کیا اور قربانیاں دیں۔

سربراہ ق لیگ نے کہا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے، سیاستدان مصلحتوں کو نظرانداز کر کے فوج  کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button