تازہ ترینخبریںکاروبار

ملک میں مہنگائی کی شرح 38 اعشاریہ 63 فیصد ہوگئی

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی صفر اعشاریہ 82 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 38 اعشاریہ 63 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایک ہفتے میں 33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 4 اشیاء سستی اور 14 کے نرخ میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 24 اعشاریہ 92، ٹماٹر 11 اعشاریہ 93، دال مونگ 5 اعشاریہ 72 اور دال ماش 5 اعشاریہ 28 فیصد مہنگی ہوئی۔ہفتے میں آلو 5 اعشاریہ 03 اور دال مسور 4 اعشاریہ 43 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ڈیزل 3 اعشاریہ 78 اور ایل پی جی کی قیمت میں1 اعشاریہ 49 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے دال چنا، انڈے، لہسن اور گڑ بھی مہنگا ہوا جبکہ  چکن 5 اعشاریہ 08 اور فی کلو گھی صفر اعشاریہ 15 فیصد سستا ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button