تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

1921ء کے امریکی سکے میں چھوٹی سی خفیہ تجوری

پہلے زمانے میں جب بینک اکاؤنٹس اور لاکرز عام نہیں تھے تو لوگ ایسا سامان تیار کرتے تھے جس میں اپنی نہایت قیمتی اشیا کو محفوظ رکھ سکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک امریکی سکے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک چھوٹا سا خفیہ خانہ بھی تھا

1921ء میں جاری ہونے والے اس ایک امریکی ڈالر کے سکے میں خفیہ خانہ تھا، سکے میں نصب چھوٹی سی تلوار اس خانے کی چابی تھی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کاریگر نے مخصوص چمٹے سے پکڑ کر سکے کی تلوار نکالی اور وہ خفیہ خانہ کھولا۔

بظاہر یہ خفیہ خانہ اتنا چھوٹا ہے کہ اس میں کچھ سما نہیں سکتا لیکن چھوٹے چھوٹے ہیرے یا نگینے ضرور رکھے جاسکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button