
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت کی مسجد عائشہ میں ایک شخص نے اپنا ہی گلا کاٹ لیا۔
پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد پیش آیا۔
دوسری طرف سپتال حکام کا کہنا ہے کہ تیز دھار آلے سے گلا کاٹنے کے باعث خون زیادہ بہہ گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق اب تک متاثرہ شخص کے گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوا ہے، واقعے پر مسجد انتظامیہ اور ہسپتال میں زخمی شخص کا ابتدائی بیان لیا گیا ہے، جس کے مطابق اُس کی خودکشی کی کوشش کی وجہ پریشانی ہے۔