تازہ ترینخبریںکاروبار

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی

رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں مسلسل پانچویں روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1300 روپے کم ہوکر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 656 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1 ڈالر اضافے سے 1788 ڈالر فی اونس ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button