تازہ ترینخبریںدنیاصحت اور غذا

یوکرین سے گندم کی پہلی کھیپ استنبول پہنچ گئی

اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت یوکرین سے گندم کی پہلی کھیپ استنبول پہنچ گئی

معاہدے پر عملدرآمد اور گندم کی باحفاظت ترسیل یقینی بنانے کے لیے استنبول میں قائم مشترکہ رابطہ مرکز کے مطابق گزشتہ روز یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ سے لبنان کے لیے روانہ ہونے والی گندم برآمدگی کی پہلی کھیپ بخیریت ترکیہ کے شہر استنبول کی بندرگاہ پر پہنچ گئی ہے۔

جہاں اناج کے جہازوں کے ذریعے ہتھیاروں کی سمگلنگ کے روسی خدشات دور کرنے کے لیے ترکیہ سمیت مشترکہ رابطہ مرکز کے اراکین جہاز کی انسپیکشن کریں گے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ معاہدے کے تحت یوکرین سے روزانہ ایک شپمنٹ روانہ کی جائے گی ۔

دوسری جانب روس کی جانب سے یوکرینی بندرگاہ سے گندم برآمدگی کی پہلی کھیپ کی روانگی کی خبر انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے غذائی قلت کے ذمہ داری کے الزام کو رد کیا  گیاہے، ان کا کہنا ہے کہ دنیا کوغذائی قلت کا سامنا روس یوکرین جنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ دنیا کو غذائی قلت کا سامنا مغربی پابندیوں کے وجہ سے  کرنا پڑ ا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button