تازہ ترینخبریںپاکستان

مولانا فضل الرحمٰن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کرینگے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھمکی آمیز بیانات مزید انتشار پیدا کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے، 3 روپے پیٹرول میں کمی اور 9 روپے ڈیزل میں اضافہ قوم سے مذاق ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک ہیں، غریب کا خانہ خراب ہو گیا، خام مال پر پابندی سے برآمدات 25 فیصد کم ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 38 فیصد مہنگائی بڑھے گی، زرِ مبادلہ کم ہو گا تو افراطِ زر ہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہمت ہے تو وزراء پی ڈی ایم کی بجائے عوام کو صفائی پیش کریں، ہر ماہ 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، 100 فیصد کرائم بڑھ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button