تازہ ترینخبریںسیاسیات

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا دوست مزاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کرکے توہین عدالت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔

درخواست شہری طارق حمید کی جانب سے دائرکی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی 186 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نےسپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی۔

، درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے 17 مئی کے فیصلے کو بنیاد بنا کر دوست مزاری نے رولنگ دی، دوست مزاری نے غلط رولنگ دے کر پرویز الٰہی کے 10ووٹ مسترد کیے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دوست مزاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کرکے توہین عدالت کی، عدالت ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button