تازہ ترینخبریںکاروبار

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 245 روپے کا ہو گیا

  1.  انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی ملکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 98 پیسے مہنگا ہو کر 240 روپے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں رواں ماہ ڈالر 35 روپے 15 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہو کر 245 روپے کا ہو چکا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 52 پوائنٹس اضافے کے بعد 40025 کی سطح پر موجود ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں 4 روپے بڑھ کر ایک ڈالر کی قیمت 241 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی بنیادی وجہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button