تازہ ترینخبریںدنیاصحت اور غذاکاروبار

دنیا بھر میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا امکان

روس اور یوکرین کے درمیان یوکرین کی گندم کی برآمد کے لیے معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دنیا بھر میں گندم کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے کے تحت روسی ناکہ بندی کی وجہ سے بحیرۂ اسود میں یوکرینی گندم سے بھرے بحری جہازوں کو ترکیہ (ترکی ) جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، جہاں سے گندم دیگر ممالک بھیجی جا سکے گی۔

دونوں ملکوں کے مابین معاہدہ ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پایا ہے۔ معاہدہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی رہائش گاہ پر ہوا، معاہدے پر دستخط کے بعد تمام نمائندوں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔

معاہدے کے تحت یوکرین، روس اور ترکیہ نے استنبول میں ایک مشترکہ رابطہ کاری سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے جو یوکرین سے دنیا کو اناج کی برآمدات کے معاملات دیکھے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button