تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی؟ ثمینہ پیرزادہ کا حکومت سے سوال

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب پر کسی کا نام لیے بغیر کڑی تنقید کی ہے۔

سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہوتے ہی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’ہم نہیں مانتے‘۔

انہوں نے ملکی سیاست پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے سوال کیا ہے کہ ’ کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو؟‘۔

انہوں نے حکومت سے ایک اور معصومانہ سوال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ جو ہر وقت ہم ذکر سنتے ہیں طاقتور حلقوں کا، ان کی طاقت کس کی مرہونِ منت ہے؟‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button