تازہ ترینخبریںسیاسیات

شاہ محمود قریشی نے پرویز الہٰی کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا۔

جہان پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور نامزد وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی معلوم کرلی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے ذرائع نے  بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے چوہدری پرویز الہٰی کو گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ق لیگ کے کچھ ارکان حکومتی اتحاد سے رابطے میں ہیں

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زرداری اور چوہدری شجاعت ملاقات سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں، رہنماؤں کو وزیراعلیٰ پنجاب کے الیشن تک کسی سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ اگر چوہدری شجاعت کسی سے ملاقات کرتے ہیں تو انہیں اس سے روکا تو نہیں جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود نے کہا کہ ضرورت ہے تمام ارکان متحد رہیں تب ہی آپ وزیراعلیٰ بن سکیں گے، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جب تک زرداری لاہور میں ہیں ان سے ملاقات نہ ہی ہو تو بہتر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button