انتخاباتتازہ ترینخبریں

حکومت عام انتخابات کی تاریخ دے ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں: فواد چوہدری

 پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہےکہ عام انتخابات کی تاریخ دی جائے تو ہم حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں لہٰذااب شہبازشریف فیصلہ کریں کہ آگے کیسے بڑھنا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 22 جولائی کوپنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی جس کے بعد 23جولائی کو پنجاب میں رانا ثنااللہ اور عطا تارڑ کے داخلے پرپابندی لگاسکتے ہیں، ان جیسے لوگ پنجاب کے لیے ناسور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے 5 سے زیادہ ایم این ایز ہم سے رابطے میں ہیں، حکومت وینٹی لیٹرپرہے اور ہم جب چاہیں سوئچ آف کردیں وفاقی حکومت کو گھر بھیج دیں،  حکومت کے پاس 172 اراکین کی حمایت حاصل نہیں، شہبازشریف پہلے الیکشن کی تاریخ دیں پھردیکھتے ہیں کیا آپشنز ہیں، اگر صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں تو وہ 172 لوگ نہیں لاسکتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button