تازہ ترینخبریںخواتینپاکستان

بیٹی کے بعد ہم راتوں کو سو نہیں سکے: نور مقدم کی والدہ کا ویڈیو بیان وائرل

اسلام آباد میں گزشتہ برس قتل کی جانے والی نور مقدم کی پہلی برسی پر ان کی والدہ کا ویڈیو بیان وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو بیان میں نور مقدم کی والدہ نے کہا کہ 20 جولائی کو نور کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو جائے گا اور ہم نے نور کے بغیر یہ ایک سال کس طرح گزارا ہے، وہ میں، میرے رشتے دار اور دوست جانتے ہیں۔

https://www.instagram.com/tv/CgJxFKGIf7F/?igshid=YmMyMTA2M2Y=

نور مقدم کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم راتوں کو سو نہیں سکے، ہمیں دن کو سکون نہیں ملا لیکن میں آج سب ماؤں بہنوں سے اپیل کرتی ہوں کہ آپ سب 20 جولائی کو ایف نائن پارک آکر میرا اور اپنا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ جس طرح میری نور کے ساتھ ہوا، وہی سب مستقبل میں کسی اور کی نور کے ساتھ ہو،  ہمیں اپنی بچیوں کی حفاظت کے لیے کھڑا ہونا ہوگا لہٰذا میرا ساتھ دیں۔

دوسری جانب شوبز شخصیات کی جانب سے  بھی نور مقدم کی والدہ  کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button