تازہ ترینخبریںپاکستان

جون میں ورکرز ترسیلات 2.76 ارب ڈالرز رہیں: اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ورکرز ترسیلات کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون 2022ء میں ورکرز ترسیلات 2.76 ارب ڈالرز رہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی فہرست کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 22ء میں 31 ارب ڈالرز کی ترسیلات پاکستان بھیجیں، یہ 2 ارب ماہانہ ترسیلات کی لہر کا 25 واں مہینہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 66 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز، عرب امارات سے 49 کروڑ، برطانیہ سے45، امریکا سے 28 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  مالی سال 2022ء میں ورکرز کا حجم 31 ارب 23 کروڑ ڈالرز رہا۔

جولائی 21 سے جون 22 تک سعودی عرب سے پاکستانیوں نے 7.74 ارب ڈالرز بھیجے، عرب امارات سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر 5.84 ارب ڈالرگ رہیں جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے گزرے مالی سال 4.48 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجیں۔

دیگر خلیجی ممالک سے 3.62 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجی گئیں۔

اسی طرح یورپ سے 3.36 ارب، امریکا سے 3.08 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجی گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2022ء کی اوسط ماہانہ ترسیلات 2.60 کروڑ ڈالرز رہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ  مالی سال 2021ء کے مقابلے میں مالی سال 2022ء کی ترسیلات 6 فیصد زائد رہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button