Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
انتخاباتتازہ ترینخبریں

پنجاب ضمنی انتخاب: غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اب ان حلقوں سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

پی پی 167 لاہور کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ

لاہور کے حلقے  پی پی 167 کے  8 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے شبیر احمد گجر1569 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے نذیر احمد چوہان نے 942 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

پی پی 7 راولپنڈی :

پی پی 7 راولپنڈی  2 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد 35 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے منصور ظہور نے 27 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 273 مظفر گڑھ:

پی پی 273 مظفر گڑھ 6 کے دو پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے یاسر عرفات 435 ووٹ لیے کردوسرےنمبر پر ہیں۔

پی پی 288 ڈیرہ غازی خان:

پی پی 288 ڈیرہ غازی خان کے14  پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےسردارمحمدسیف الدین کھوسہ  3،255 ووٹ لےکر آگے ہیں،جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے عبدالقادر خان نے 2،328 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

پی پی 237 بہاولنگر:

پی پی 237 بہاولنگر1 اور 4 پولنگ اسٹیشنزکے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے فدا حسین 1360 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کےسیدآفتاب رضا نے سات سو انہتر ووٹ حاصل کیے ہیں۔

پی پی 282 لیہ:

پی پی 282 لیہ کے دو پولنگ اسٹیشنز کے  غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد طاہر رندھاوا 464 ووٹ لے کر آگے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے قیصر عباس خان 281 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!