آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے لیے 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر 52 ہزار اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں۔
راؤ سردار علی نے بتایا کہ خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر لیڈی پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہیں