تازہ ترینخبریںپاکستان

زیارت، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے زیارت کے قریب سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے مغوی کزن عمر جاوید کو بھی شہید کردیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق زیارت کے علاقے ورچوم میں ریکوری آپریشن کے دوران عمر جاوید کا جسد خاکی ملا ہے

اندازے کے مطابق دہشت گردوں نے عمر جاوید کو اغوا کے فوری بعد شہید کردیا تھا۔ تین سے چار فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب پاک فوج کے شہید حوالدار خان محمد کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا، حوالدار خان محمد کرنل لئیق شہید کی بازیابی کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button