انتخاباتتازہ ترینخبریں

ضمنی الیکشن میں فوج، رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں امن وامان کیلئے فوج، رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 17 اجولائی ضمنی الیکشن میں امن وامان کے انتظامات سےمتعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے کی

اجلاس میں 17جولائی کےضمنی الیکشن کےدوران امن وامان کےانتظامات کاجائزہ لیا گیا جب کہ حلقوں میں فورسز تعیناتی سےمتعلق چیف الیکشن کمشنر کےمراسلےکاجائزہ بھی لیا گیا

اجلاس میں حساس حلقوں میں فورسزکی اضافی نفری تعینات کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ شرکا نے ضمنی انتخابات کیلئے حلقوں میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں امن وامان کیلئے فوج، رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ پنجاب اور سندھ ضمنی الیکشن کےحلقوں میں اسلحہ کی نمائش اور ساتھ رکھنے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت داخلہ میں 16 اور 17جولائی کو خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کویقینی بناناہماری قومی ذمہ داری ہے صوبائی حکومتیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اسلحہ پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button