Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

گلگت، بچیوں کو بچانے والے نوجوانوں کیلئے انعام کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ جی بی کی جانب سے سیلابی ریلے میں پھنسی 2 بچیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بچانے والے 2 نوجوانوں کے لیے سرکاری اعزاز اور اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید نے بچیوں کو ریسکیو کرنے والے نوجوانوں محمد جواز اور عاصم کیلئے سرکاری ایوارڈ اور فی کس 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے بچیوں کو بچا کر بہترین مثال پیش کی ہے۔

انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والےدونوں نوجوانوں کو معاشرے کیلئے رول ماڈل بھی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے داریل چلاس میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آنے سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!